انتونیو گوتریس

پاکستان کا دنیا میں امن کیلئے کوششوں میں اہم اورقابل اعتماد کردار ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان آمد پر کہا پاکستان کا دنیا میں امن کیلئے کوششوں میں اہم اورقابل اعتماد کردار ہے، اس امن کیلئے خدمات پرپاکستانی عوام سے اظہارتشکرکروں گا۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دنیا میں امن کیلیے کوششوں میں اہم اورقابل اعتماد کردار ہے اور اس امن کیلیے خدمات پرپاکستانی عوام سے اظہارتشکرکروں گا۔

واضح رہے یو این سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں ، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم نےانتونیوگوتریس کااستقبال کیا۔ پاکستانی قیادت انتونیوگوتریس کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔ اس کے علاوہ انتونیوگوتریس افغان مہاجرین سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گے جب کہ یو این سیکریٹری جنرل گوردوارہ کرتارپور کا دورہ بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں