وزیر خارجہ

پاکستان کا خطے میں امن مشن ،وزیر خارجہ چار اہم مما لک کے کے دورے پر روانہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان نے خطے میں قیام امن کے مشن کو حقیقی روپ میں دھارنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں ہیں ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خطے کے چار اہم مما لک کے کے دورے پر روانہ ہو گئے ۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے 9 روزہ امن مشن کا مقصد علاقائی امن و استحکام ہے۔

شاہ محمود قریشی اپنے امن مشن میں متحدہ عرب امارات, ایران, قطر اور ترکی کا دورہ کر رہے ہی ہیں ۔ شاہ محمود قریشی دورے کا آغازمتحدہ عرب امارات کے دوروزہ دورے سے ہو رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے بعد وزیر خارجہ 20 اپریل کو دو روزہ دورے پر ایران پہنچیں گے ،

شاہ محمود ایران کے دورے کے بعد 22 اپریل کو قطر پہنچیں گے، 23 اپریل کو ترکی کا تین روزہ دورہ شروع کریں گے،چار ملکی دورے میں وزیر خارجہ ان ممالک میں اپنے ہم منصب اور اعلی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں خصوصی طور پر باہمی امن و امان, افغان امن عمل, مشرق وسطی میں قیام امن سمیت باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں