پاکستان سپر لیگ

پاکستان پہلا میچ 2023، پہلا میچ 13فروری کوملتان ،فائنل 19مارچ کو لاہور میں ہوگا،شیڈول تیار

لاہور (عکس آن لائن ) پاکستان سپر لیگ 2023ء کا پہلا میچ 13 فروری اور فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔پاکستان سپر لیگ 2023کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت ایونٹ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز 9 فروری سے ہوگا۔شیڈول کے مطابق پی ایس ایل 8کا پہلا میچ 13فروری کو ملتان جبکہ فائنل 19مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ٹیموں کی آمد کا سلسلہ 8فروری سے شروع ہوجائے گا جبکہ 9، 10، 11اور 12فروری کو پریکٹس سیشنز ہوں گے۔13فروری کو پہلا میچ ملتان، دوسرا 14 فروری کو کراچی میں ہوگا، بدھ 15 فروری کو ملتان، 16 فروری کو کراچی، 17 فروری کو پھر ملتان، 18 فروری کو پھر کراچی اور 19 فروری کو کراچی اور ملتان میں میچ ہوں گے۔شیڈول کے مطابق 20اور 21فروری کو کراچی، 22 فروری کو ملتان جبکہ 23 اور 24 فروری کو پی ایس ایل کے گیارہویں اور بارہویں میچ کراچی میں ہوں گے۔

ہفتہ 25 فروری آرام کا دن ہے، جس کے اگلے روز 26 فروری کو کراچی اور لاہور میں میچز ہوں گے جبکہ 27 فروری کو پی ایس ایل کا 16 واں میچ لاہور میں شیڈول کیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق 28 فروری کو پھر آرام دیا گیا ہے، یکم اور 3 مارچ کو راولپنڈی، 2 اور 4 مارچ کو لاہورمیں میچز کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل 8 کے شیدول کے مطابق 5 سے 11 مارچ تک مسلسل میچز راولپنڈی میں شیڈول کیے گئے ہیں، جن میں 7 فروری کو راولپنڈی میں 2 میچ ہوں گے۔شیڈول کے مطابق 12 فروری کو لاہور اور راولپنڈی کے میچ ہوں گے، 13 اور 14 مارچ کو ناغہ ہوگا جبکہ بدھ 15 مارچ لاہور میں پلے آف کیلئے مختص ہے۔شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ 2023 کا فائنل میچ اتوار 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں