این او سی

پاکستان ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے این او سی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی اسکواڈ میں شامل 4 کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کو لیگز کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ معاہدہ ہے جبکہ بابر اعظم، محمد رضوان اور وسیم جونیئر کا بی پی ایل کے ساتھ معاہدہ ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان اور اعظم خان کو لیگز کے لیے تاحال اجازت نہیں ملی ہے، کرکٹرز کو لیگز کے لیے اجازت کیس ٹو کیس بنیاد پر دی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو معاہدے کی شقوں کے مطابق اجازت دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں