گلگت بلتستان

پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارت کا بیان مسترد کردیا اور کہا بھارت کے پاس گلگت بلتستان سے متعلق کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی جواز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے گلگت بلتستان سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا بھارت کے پاس گلگت بلتستان سے متعلق کوئی قانونی، اخلاقی یا تاریخی جواز نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تہترسال سے بھارت جموں وکشمیرپرغیرقانونی قبضہ جمائے ہوئے ہے، بھارتی بےبنیاد دعوے اصل صورتحال سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا جموں و کشمیرپرمقف یواین قراردادوں کے عین مطابق ہے، مقبوضہ کشمیر تنازعے کا حل اقوام متحدہ کے تحت کشمیریوں کوحق خودارادیت دینے میں ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت یو این قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرعالمی ذمہ داری پوری کرے، سیاسی ،انتظامی اور معاشی اصلاحات گلگت بلتستان کےعوام کا دیرینہ مطالبہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں