عالمی بینک

پاکستان میں 2040تک سالانہ 17لاکھ روزگار پیدا ہوں گے، عالمی بینک

کراچی(عکس آن لائن)عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں2040تک مجموعی طور پرسالانہ 17 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں اتنی بڑی افرادی قوت کی روزگار کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان کو مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی)میں سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افرادی قوت کے مختلف اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے بعد دنیا بھر میں ہنر مند اور تربیت یافتہ کارکنوں کی دستیابی ایک اہم مسئلہ ہوگا۔ دنیا بھر میں 5 کروڑ 65 لاکھ ہنر مند افرادی قوت کی قلت ہوگی۔عالمی بینک نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کی اتنی بڑی طلب کے مدنظر پاکستان کو تکنیکی وپیشہ وارانہ تربیت پرخصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ ہنر مند افرادی قوت کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح پر بھی قابو پایا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاکے ممالک میں پاکستان نوجوان آبادی کا حامل دوسرا بڑا ملک ہے ، ملک کی تقریبا22 کروڑ آبادی میں سے 64 فی صد کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔ افغانستان کے بعد پاکستان خطے کے ممالک میں نوجوان آبادی کاحامل دوسرا بڑا ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں