عثمان ڈار

پاکستان میں ہاکی کی چمپئن شپ کے انعقاد پر خوشی ہے ،عثمان ڈار

راولپنڈی (عکس آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاکی کی چمپئن شپ کے انعقاد پر خوشی ہے ،حکومت ہاکی کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل تعاون کریگی،پاکستان میں ہاکی کھلاڑیوں پر انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے جو حکومت پاکستان ضرور دیگی،پاکستان کے نوجوانوں کی صحت کے لیے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔

سینئر ہاکی چمپئن شپ کے سیمی فائنل کے دور ان خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے کامیاب ہاکی نیشنل چمپئن شپ کا انعقاد کیا،خوشی ہے کہ پاکستان میں ہاکی دوبارہ کھیلی جارہی۔ انہںنے کہاکہ اچھا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کھیلی جانے والی ہے،پی ایچ ایف پی ایس ایل کی نوعیت کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے جارہی ہے ،پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کو کھیلوں میں مکمل مواقع دینے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو دوبارہ ملک میں بحال کرنا ہے،حکومت ہاکی کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل تعاون کریگی،پاکستان میں ہاکی کھلاڑیوں پر انوسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے جو حکومت پاکستان ضرور دیگی۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سپورٹس کو پاکستان میں دوبارہ اٹھانا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں،ایک وقت تھا جب ہاکی پاکستان میں عروج پر تھی اور اب اسے دوبارہ بحال کرنا ہے،پاکستان میں سپورٹس کے سٹرکچر کی کمی رہی ہے جس پر کام کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی کی بحالی کے لیے سٹرکچر پر کام کرہی ہے،پاکستان کے نوجوانوں کی صحت کے لیے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے سپورٹس کو ترجیح نہیں دی جس کے باعث سپورٹس تنزلی کا شکار ہوا۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی خاص ہدایات پر آج نیشنل ہاکی چمپئن شپ کا سیمی فائنل دیکھنے آیا ہوں،مسلم لیگ (ن )نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے،25 ارب روپے کا شہباز شریف کی سکیم آیا ،اگر انہوں نے لوٹ مار نہیں کی تو اپنے مقدمات کا دفاع کریں نہ کہ اداروں پر تنقید کریں،اگر میرے کل کو کوئی اثاثے سامنے آتے ہیں تو ان کا جواب دے میں ہوں،سپورٹس کے فنڈز میں بھی اضافہ ہوگا اور سپورٹس کو ترقی بھی ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ دو سال اکانومی پر کام کیا ہے اور اب وقت ہے سپورٹس کو ملک میں اٹھایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں