ڈاکٹریاسمین راشد

پاکستان میں کینسرکے مریضوں کی شرح انتہائی خطرناک ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور (عکس آن لائن)وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آج مقامی ہوٹل میں ورلڈکینسرڈے کے حوالہ سے تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرڈاکٹرزیبا، ڈاکٹرمحمدعباس کھوکھر، ڈاکٹرفرحانہ، سیدرضوان عزیز، طبی ماہرین، طلباء وطالبات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیرتعدادبھی شریک ہوئی۔ مقررین نے سیمینارکے دوران کینسرکی بیماری بارے آگاہی تقاریرکیں۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں کینسرکے مریضوں کی شرح انتہائی خطرناک ہے۔

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کینسرکے مریضوں کو علاج معالجہ اورادویات کی مفت سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ پنجاب میں کینسرکے رجسٹرڈپانچ ہزارمریضوں کوہرمہینے مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ حکومت کے ساتھ نجی رفاعی شعبہ کوکینسرسے بچاؤکیلئے خدمات سرانجام دینی چاہئیں۔ پینتالیس سال سے پینسٹھ سال کے دوران کینسرکے مریضوں کی تعدادسب سے زیادہ ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عوام میں کینسرسے بچاؤ بارے آگاہی اورشعورپیداکرناانتہائی اہم ہے۔ کینسرکی جلدتشخیص سے بیماری پرقابوپانابہت آسان ہوسکتاہے۔ ہماری حکومت نے صحت کے شعبہ میں سہولت دینے کاوعدہ کیاہے۔

صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ آج تک ساٹھ لاکھ افرادکوصحت انصاف کارڈتقسیم کئے جاچکے ہیں۔ تمباکونوشی اورگٹکااستعمال کرنے والے علاقہ جات میں کینسرکی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ہمیں صحت مندزندگی گزارنے کیلئے اپنالائف سٹائل بہت سادہ کرناہوگا۔ ٰعوام میں اس بیماری بارے زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانے کی کوشش کرنی چاہئیے۔ صوبائی وزیر نے انتہائی اہم موضوع پرسیمینار کے انعقادپرانتظامیہ کی کاوش کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں