جنرل محمد افضل

پاکستان میں کورونا کے حوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے

لاہور (عکس آن لائن) چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے گورنر ہاوس لاہور میں گورنرپنجاب چوہدری سرور

سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کے اچھے نتائج آنا

شروع ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے حوالے سے صورت حال بہتری کی طرف جا رہی ہے

تاہم ہمیں عید پر بھی کورونا سے بچاوکے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا ہو گا۔ گورنرپنجاب چوہدری سرور

نے کورونا کے خلاف این ڈی ایم اے کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز سمیت 13 لاکھ افراد میں میڈیکل

کٹس، ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کیے گئے ہیں جب کہ 13لاکھ سے زائد غریب خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں