وزارت قومی صحت

پاکستان میں کورونا کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے، وزارت قومی صحت

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا شکار ہونے والوں میں بڑی تعداد مردوں کی ہے ، پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 65 فیصد 50 سال سے کم عمر ہیں۔

وزارت قومی صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے 65 فیصد 50 سال سے کم عمر ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک انتقال کرنے والے افراد میں 71 فیصد دیگر جان لیوا امراض کا شکار بھی تھے.

جب کہ انتقال کرنے والوں میں سے 94 فیصد افراد زیرعلاج رہنیکے بعد گزرگئے اور کورونا سے موت کا شکار ہونے والوں میں سے 61 فیصد وینٹی لیٹرزپر رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں