پاکستان میں کورونا وائرس

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 30 مریض جاں بحق،چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 30افراد چل بسے ،چار ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 874 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 ہزار 766 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 478 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،

اس کے کْل مریضوں کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 90 ہزار 797 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 681 کی حالت تشویش ناک ہے، 13 لاکھ 39 ہزار 498 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 56 ہزار 51 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 53 لاکھ 78 ہزار 187 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 لاکھ 34 ہزار 514 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 18 کروڑ 23 لاکھ 96 ہزار 48 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 8 کروڑ 47 لاکھ 31 ہزار 497 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 27 لاکھ 58 ہزار 593 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 51 ہزار 399 ہو چکی ہے،

اس سے کْل اموات 7 ہزار 891 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 603 مریض پورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 242 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 190 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 41 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 31 ہزار 337 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 986 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 40 ہزار 568 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 761 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 34 ہزار 785 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 368 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 891 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 189 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں