پیٹ کمنز

پاکستان میں کرکٹ کا بہت ہی زبردست تجربہ رہا، پیٹ کمنز

لاہور (عکس آن لائن)آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہت ہی زبردست تجربہ رہا۔ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور سیریز میں فتح کے بعد آن لائن پریس کانفرنس میں پیٹ کمنز نے کہا کہ ملک سے باہر کرکٹ سیریز جیتنے پر مطمئن اور خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولرز پر مکمل اعتماد تھا، ان کنڈیشنز میں وکٹیں حاصل کریں گے، ملک سے باہر سیریز میں کامیابی حاصل کرنے سے اعتماد ملتا ہے۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی سے ملنے والا اعتماد آئندہ سیریز میں فائدہ مند ثابت ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ آپ ہر ٹیسٹ میں رزلٹ کی کوشش کرتے ہیں، پاکستان کے خلاف ہمیں رزلٹ ٹیسٹ سیریز کے آخر میں ملا۔پیٹ کمنز نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ اچھی کی، ہم نے ایشز سیریز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیلی، کسی ایک کا نام لینا مشکل ہوگا، یہاں کرکٹ کا بہت ہی زبردست تجربہ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں