فواد چوہدری

پاکستان میں رول آف لا ء کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے’ فواد چودھری

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ارشد شریف ،اعظم سواتی کیس اور عمران خان کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے 3 واقعات نے پاکستان میں رول آف لا ء کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ کمزور جج اور اپنی ذات میں محدود اشرافیہ پتلیوں کی حیثیت اختیار کرچکے ہیں، واضح ہو چکا کہ کس طرح ہمارا نظام ہاتھ باندھ کر طاقتور لوگوں کے سامنے کھڑا ہوتا ہے۔

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت 3 سال کرنا احمقانہ بات ہے، ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری اسٹرکچر کرنا چاہیے، صوبائی اسمبلیاں ختم کرکے ڈویژن لیول پر اسمبلی بنانی چاہیے، ڈویژنل اسمبلیوں کے انتخابات 3 سال بعد ہونے چاہئیں، ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں