آخری وارننگ

پاکستان میں بیگو کو فوری بند کرنیکا فیصلہ، ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ جاری کردی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق مختلف طبقات کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی شکایات مل رہی تھیں جس پر وارننگ دی گئی تھی مگر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہے لہٰذا اسے حمتی وارننگ جاری کی گئی ہے۔پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا نیٹ ورک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی جائیں اور ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔اس کے علاوہ پی ٹی اے نے فحش اور غیراخلاقی مواد پر لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری طور پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں