ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کاکوئی کیس نہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کروناوائرس پر 89موصول ہونیوالے تمام نمونے منفی ہیں، پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کاکوئی کیس نہیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کروناوائرس سے بچا کیلئے ایمر جنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری ہیلتھ،ایگزیکٹو ڈائریکٹراین آئی ایچ،پاک فوج نمائندے اور ماہرین شریک ہوئے۔

اجلاس میں کروناوائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اب تک قومی ادارہ صحت کو کروناوائرس پر 89 نمونے موصول ہوئے ہیں، موصول ہونیوالے تمام نمونے منفی ہیں، پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کاکوئی کیس نہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کو مربوط بنایاگیا ہے اور 4 لاکھ سے زائد باہر سے آنیوالے مسافروں کی اسکریننگ ہوچکی ہے جبکہ کروناوائرس سے بچا کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کورگروپ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، پورے ملک میں18 اسپتال مختص کئےگئے ہیں، اسپتالوں میں علیحدہ کمرے مختص کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں