ڈاکٹر ظفر مرزا

پاکستان میں ابھی تک کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، نیوایئرمناکرچین سے پاکستان لوٹنے والے چینی شہروں کی کڑی اسکریننگ ہوگی، ایک ہفتے میں 41پروازیں چین سے لاہور،کراچی اسلام آبادآتی ہیں، کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اہم ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم لگایاہے،

چین سے آنےوالے مسافربغیراسکریننگ ایئرپورٹس سے باہر نہیں جاسکتےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نےنجی ٹی وی پروگراممیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کا اوریجن چین سے مل رہا ہے ، اس وائرس میں مبتلامریضوں نے چین میں سفر کیا ہے ، یہ وائرس جانوروں کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوتاہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ایک ہفتے میں 41پروازیں چین سے لاہور،کراچی اسلام آبادآتی ہیں،

کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے اہم ایئرپورٹس پر اسکریننگ سسٹم لگایاہے، چین سے آنےوالے مسافربغیراسکریننگ ایئرپورٹس سے باہر نہیں جاسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ سوست بارڈر پر چین اور پاکستان کا اہم انٹری پوائنٹ ہے، پاکستان میں اس وقت 19انٹری پوائنٹس ہیں ، کروناوائرس سے متاثرہ چینی شہر میں آنے جانے کی پابندی لگی ہے۔ چین کا نیا سال شروع ہوا ہے پاکستان میں کام کرنیوالے ابھی چین گئے ہیں لیکن جب چینی واپس آئیں گے تو کروناوائرس پاکستان آنے کا خطرہ ہے،نیوایئرمناکرچین سے پاکستان لوٹنے والے چینی شہروں کی کڑی اسکریننگ ہوگی واضح رہے کہ چین میں540کروناوائرس کے مریضوں کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اب تک 17لوگوں کی کرونا وائرس سے موت ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں