پاکستان علما کونسل

پاکستان علما کونسل کسی مارچ یا دھرنے میں شریک نہیں ہو گی ، حکومت اور مولانا فضل الرحمن مفاہمت سے معاملات کو حل کریں

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علما کونسل کسی مارچ یا دھرنے میں شریک نہیں ہو گی ، حکومت اور مولانا فضل الرحمن مفاہمت سے معاملات کو حل کریں ، ملک میں انتشار و فساد پھیلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پیر کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے یوم کے طور پر منایا جائے گا، پوری قوم کشمیری بھائیوں کے شابہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علما کونسل ملک میں محاذ آرائی، تشدد و فساد کی سیاست نہیں چاہتی،کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم کسی مارچ یا دھرنے میں شریک نہیں ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اور حزب اقتدار مسائل مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کی وجہ سے تبلیغی اجتماع میں آنے والے شرکا کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے اجتماع متاثر ہونے کا خدشتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول اور ربیع الثانی کو ملک بھر میں ماہ رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے طور پر منائیں گے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ کونسل کے گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور سپہ سالار قوم جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے مسلم ممالک کے درمیان مصالحت کروانے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا اور سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملے کی مذمت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں