وزیراعظم

پاکستان صدر شی کے تجویز کردہ گلوبل سیکیورٹی انیشئٹیو سے متفق ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے بائیسویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔متعدد ممالک سے وابستہ شخصیات کے نزدیک صدر شی جن پھنگ کے خطاب نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کے لیے اہم رہنمائی فراہم کی ہے، جس سے “شنگھائی روح” کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے اور ایس سی او کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا خلوص اور عزم ظاہر ہوا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے ایس سی او کے تحت تعاون کے بہت سے شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاکستان صدر شی کے تجویز کردہ گلوبل سیکیورٹی انیشئٹیو سے متفق ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی کی قیادت میں چین کی بہت سی شاندار کامیابیاں پاکستانی اور پاکستانی عوام کے لیے تحریک ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سابق سیکرٹری جنرل قازقستان کی وزارت خارجہ کے فارن پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر بورات نولگالیف نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں ایس سی او کے ہم نصیب معاشرے پر زور دیا، جو انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کے مطابق ہے۔ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی میں زبردست تعاون کیا ہے، نہ صرف تعمیری تجاویز اور خیالات کا ایک سلسلہ پیش کیا ہے بلکہ عملی اقدامات کے ساتھ شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کو بھی فروغ دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں