پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ایشیا میں ’سب سے بہترین کارکردگی‘ کا مظاہرہ کرنے پر ’بیسٹ پرفارمنگ مارکیٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔

اسلام آباد (عکس آن لائن ) برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز عالمی مالیاتی اداروں کی کارکردگی پر تحقیق کرنے والے امریکی ادارے ’مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ‘ کی جانب سے دنیا کی سٹاک مارکیٹوں کے تازہ جائزے کے مطابق پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے ایشیا میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
امریکی ادارے کی جائزہ رپورٹ کے بعد سٹاک ایکسچینج نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر اعلان کیا کہ ملکی سٹاک مارکیٹ کو 2020 کی ایشیا میں بہترین اور دنیا میں چوتھے نمبر پر بہتر کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں 38 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایشیا میں چین کی سٹاک مارکیٹ نے بھی اچھا پرفارم کیا جس میں 27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی کی وجہ اس کے انڈیکس میں اضافہ اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر ملنے والا بلند منافع قرار دیے گئے ہیں۔
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کو حکومت معیشت میں بہتری کا ایک اہم اقتصادی اعشاریہ قرار دیتی ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچنیج کی ٹویٹ کے مطابق حکومت نے معیشت کو دوبارہ بہتری کی پٹری پر ڈال دیا ہے جس کا اہم اعشاریہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں