نیند

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں نیند کا عالمی دن ”ورلڈ سِلیپ ڈے” 15 مارچ کومنایا جائے گا

مکوآنہ (عکس آن لائن)پاکستان سمیت دنیابھر میں نیند کا عالمی دن ”ورلڈ سِلیپ ڈے”15مارچ کومنایا جائے گا۔

ہر برس مارچ کے تیسرے جمعہ کو منائے جانے والے نیند کے عالمی دن کا مقصد اچھی اور صحت مند نیند کے فوائد کی تلقین اور یاد دہانی ہے اور نیند کی کمی کے باعث صحت، تعلیم اور سماجی زندگی میں آنے والی پریشانیوں سے لوگوں کو باخبر کرنا ہے۔

اس کا مقصد یہ بھی ہے کہ پوری دنیا میں اور خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں نیند کی دوا کا زیادہ استعمال ہوتا ہے، وہاں اسے روکا جائے اور جو لوگ اسے استعمال کرتے ہیں، انہیں اس کے نقصانات کے بارے بتایا جائے۔دماغی ماہرین کا ماننا ہے کہ نیند کی کمی کو معمول بنالینا ناصرف دماغ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتا بلکہ قوتِ مدافعت کو کم کردیتا ہے، روزانہ چار گھنٹوں سے کم سونے سے وہ خلیات متاثر ہوتے ہیں جو انسان میں انہماک اور توجہ کا تعین کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق کم نیند لینے والوں کی پیداواری صلاحیت میں اوسطا چالیس سے پینتالیس فیصد کمی آتی ہے۔کم نیند لینے والے ذیابیطس،بلڈ پریشر، امراض قلب اور موٹاپے کے مرض کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ بے خوابی انسان کے لئے بہت ساری بیماریوں کا سبب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں