دالوں

پاکستان دالوں کی 15لاکھ ٹن سالانہ ضرورت کے برعکس ہرسال 10لاکھ ٹن دالیں پیداکررہاہے ،ماہرین زراعت

قصور (عکس آن لائن):پاکستان دالوں کی 15لاکھ ٹن سالانہ ضرورت کے برعکس ہرسال 10لاکھ ٹن دالیں پیداکررہاہے جبکہ 5لاکھ ٹن والوں کی درآمد پر خرچ ہونیوالا کثیر زرمبادلہ بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ رقبہ پر دالوں کی کاشت یقینی بناناہوگی لہذا کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے زیادہ سے زیادہ دالوں کی کاشت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں تاکہ ملکی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان اضافی دالیں پیداکرکے انہیں برآمد کرنے کے قابل بھی ہوسکے۔

ماہرین زراعت نے بتایا کہ پاکستان پانچ برس پہلے تک مونگ برآمد کررہاتھاجبکہ آج اس کی درآمدکی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج کھادیں اور سپرے کسان کی قوت خرید سے باہر ہوچکے ہیں لہذامحکمہ زراعت اور زرعی ریسرچ کے ادارے آرگینگ فارمنگ پرتوجہ دے رہے ہیں جس کے لئے زرعی ادارے بھی بھرپور معاونت کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں