نجم سیٹھی

پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہو گا، نجم سیٹھی

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا دو ٹوک موقف ہے کہ ایشیا کپ 2023ء کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے،ایشیا کپ سے جو فیصلہ ہو گا اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑیں گے۔ایک انٹرویومیں چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ ایشیا کپ سے جو فیصلہ ہو گا اس کے اثرات ورلڈ کپ پر بھی پڑیں گے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا، تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے بھی ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ ایشیا کپ کا 80 فیصد ریونیو پاک بھارت میچ سے بنتا ہے، ہم نے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، شیڈول بھی پیش کر دیا ہے۔تیسرے ملک کے اضافی اخراجات کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل برداشت کرے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے، بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہو گا، ورلڈ کپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے، تو تحریری ثبوت دیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کر سکتے ہیں۔منانہوںنے کہاکہ بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس موقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں