صدر عار ف علوی

پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات قائم ہیں:صدر عار ف علوی

اسلام آباد(عکس آن لائن)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات قائم ہیں۔ اسلام آباد میں مصر کے کمانڈر انچیف اور وزیر دفاع جنرل محمد احمد ذکی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

صدر نے کہا کہ پاکستان مصر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کامیاب جنگ لڑی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں