راولپنڈی(عکس آن لائن )پاکستان اور زمبابوے کے درمیان وائٹ بال کرکٹ ٹاکرا آج سے شروع ہوگا،پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے بعد ملک میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ ہو گی، سیریز کے 6 میچز کے لیے 6 مختلف پچز تیار کی جا رہی ہیں۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم زمبابوے اور پاکستان کے درمیان ہونے والے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کی میزبانی کرے گا۔زمبابوے کی 20 رکنی ٹیم اب تک راولپنڈی کے آرمی گرائونڈ میں پریکٹس سیشنز کرتی رہی ہے ،
پاکستان کے 22 رکنی اسکواڈ نے قدافی اسٹیڈیم میں 2 ایک روزہ پریکٹس میچز کھیلے ہیں۔زمبابوے اور پاکستان کی ٹیموں نے اب شہر اقتدار کی جانب رخ کرلیا ،راولپنڈی اسٹیڈیم میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 6 پچز تیار کی جارہی ہیں، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔