پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آخری اور تیسرا میچ آج کھیلا جائیگا

راولپنڈی (عکس آن لائن) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور تیسرا آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 3بجکر 30منٹ پرشروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے ، دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، عابد علی، فہیم اشرف، فخر زمان، حیدر علی، حارث رئوف، حارث سہیل، افتخا احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حفیظ،

محمد حسنین، محمد رضوان، محمد موسیٰ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔ زمبابوے کی قیادت کے فرائض چامو چی بھابھا انجام دیں گے، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، شان ولیمز، سکندر رضا، ویلنگٹن ماساکڈزا، ایلٹن چگمبورا، برائن چاری، رائن برل، ٹینڈائی چسرو، ٹینڈائی چترا، کریگ ارون، فراز اکرم، تناشے کامو، کارل مومبا، رچمونڈ موتم بمی، ویسلے مدھویری، بلیسنگ موزرابانی، رچرڈ نگروا اور ملٹن شومبا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں