پاکستان

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا اور آخری ٹی ٹوئٹی میچ آج کھیلاجائیگا

پریٹوریا (عکس آن لائن)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئٹی میچ آج کھیلا جائیگا ، پاکستانی کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 2-1میں برتری حاصل ہے ،شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک ، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا ۔پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 2-1کی برتری حاصل ہے،

یاد رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستان نے جیتا تھا اور دوسرا میچ جنوبی افریقہ نے جیت کر سیریز برابر کرلی تھی تاہم پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 9 وکٹ سے ہرایا تھا جس کے بعد قومی ٹیم نے اب 4 میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کرلی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں