فواد چوہدری

پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا میچ، فواد چوہدری قومی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعاگو

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی ویر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چوبیس سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پاکستان میں پہلا میچ ہو رہا ہے ، قومی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعاگو ہوں ۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی ویر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے قومی ٹیم کی کامیابی کے لئے پیغام جاری کیا ۔ اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج راولپنڈی میں 24 سال بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ہونے جارہا ہے۔

انہوں ے کہا ہے کہ اس میچ میں قوم ٹیم کی کامیابی کے لئے میں دعاگو ہوں اور ساتھ ہی آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کا شکرگزار بھی ہوں جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانے کیلئے بہت محنت کی ہے۔ خیال رہے کہ 24 سال کے انتظار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کا آج سے راولپنڈی میں آغاز ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں