پاکستان اسٹاک ایکس چینج

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو 17ارب49کروڑ51لاکھ روپے کا نقصان

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 75.69پوائنٹس کی کمی سے 40455.44پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ52.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو 17ارب49کروڑ51لاکھ وپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 9.48فی صدزائدرہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس40787پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی عرض سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ میں مندی چھاگئی جس سے انڈیکس 40325پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے40400پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مندی غالب رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس 75.69پوائنٹس کی کمی سے 40455.44پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس39.58پوائنٹس کی کمی سے18653.35پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 53.25پوائنٹس کی کمی سے28256.09پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 138کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 177میں کمی اور25میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 17ارب49کروڑ51لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر76کھرب 28ارب60کروڑ20لاکھ روپے ہوگیا۔

جمعرات کو19کروڑ74لاکھ36ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوبدھ کی نسبت1کروڑ71لاکھ8ہزار شیئرززائدہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے وائتھ پاک کے حصص کی قیمت 34.60روپے کے اضافے سے بڑھ کر814روپے اورباٹا پاک کے حصص 32.72روپے کے اضافے سے 1850روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائراوراوٹسوکا پاک کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب41.42روپے اور14.49روپے کی کمی ہوئی جس سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت810روپے اوراٹسوکا پاک کے حصص کی قیمت383روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،ڈی جی خان سیمنٹ، بینک آف پنجاب ،ال شہیر،میپل لیف،ہیسکول پٹرول،فوجی فودز،ایونشن ،نشاط چن اور پاک انٹر بلک کے شیئرز نمایاں رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں