پاکستانی قوم

پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں بہادری سے مقابلہ کیا ، مٹھی بھر عناصر منافع خوری کر رہے ہیں

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں بہادری سے مقابلہ کیا ہے لیکن مشکل کی اس گھڑی میں بھی مٹھی بھر عناصر منافع خوری کر رہے ہیں،

حکومت کی جانب سے احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کے ویژن کا عکاس ہے، نئے پاکستان میں اشتہار بازی کے بجائے حقدار تک حق پہنچایا جا رہا ہے۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کمزور اور پسماندہ طبقوں کی دیکھ بھال ریاست کی ذمہ داری ہے، احساس پروگرام وزیراعظم کے ویژن کا عکاس ہے اور احساس کے جذبے سے ہی فلاحی ریاست کی تشکیل ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام میں انسانی حقوق اور کمزور طبقوں سے ہمدردی پر خصوصی زور دیا گیا ہے، احساس کیش ایمرجنسی پروگرام حکومت کے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، مشکل وقت میں ریاست نے کمزور طبقوں کی کفالت کا بیڑھ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کی کفالت ہو گی جبکہ 8لاکھ 15ہزار سے زائد خاندانوں کو امداد مل چکی ہے،

اس پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں اشتہار بازی کے بجائے حق دار کو حق دیا جا رہا ہے لیکن مشکل کی اس گھڑی میں بھی مٹھی بھر عناصر ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں جبکہ مخیر حضرات امدادی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،

پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ مستحقین کو امداد کی وصولی میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے، اسلام آباد میں امداد وصول کےلئے 27سینئر بنائے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں