پاکستانی اسکواڈ

پاکستانی اسکواڈ میلبرن سے پرتھ پہنچ گیا،(آج )نیٹ سیشنز میں حصہ لے گا

لاہور (عکس آن لائن) آسٹریلیا میں موجود پاکستانی اسکواڈ بھارت سے میچ کے بعد میلبرن سے پرتھ پہنچ گیا۔ قومی اسکواڈ آج صبح 10 بجے پرتھ میں نیٹ سیشنز میں حصہ لے گا۔پاکستان ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ زمبابوے کے خلاف پرتھ میں 27 اکتوبر کو کھیلے گی۔واضح رہے کہ اتوار کے روز قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا۔بھارت کی جانب سے میچ میں ویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کی اور 4 چوکوں اور 4چھکوں کی بدولت 53گیندوں پر 82رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں