شاہ محمود قریشی

پاکستان، کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں، زرعی ملک ہونے کے ناطے ہماری زرعی معیشت کیلئے آبی وسائل کی دستیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ہمیں آبی وسائل کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علاقائی، جغرافیائی سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

جمعرات کو آبی سفارت کاری کے حوالے سے ماہرین کے ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ،ماہر آبی امور محترمہ شرمین طارق، توانائی، پانی، اور پائیداری پروگرام کی ریسرچ اینالسٹ فروا عامر، اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔ورکنگ گروپ کا اجلاس آبی سفارت کاری سے متعلقہ چیلنجز اور ان سے نمٹنے کیلئے موثر لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے غورو خوض کیلئے منعقد کیا گیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جو پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ زرعی ملک ہونے کے ناطے ہماری زرعی معیشت کیلئے آبی وسائل کی دستیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمیں آبی وسائل کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے علاقائی، جغرافیائی سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی عوامل کو پیش نظر رکھتے ہوئے موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں