چاول

پانی کی کمی چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے، ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہاکہ چاول پاکستان کی تیسری بڑی اہم ترین فصل ہے جس کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ1.6 فیصدسے بھی زائدہے نیز چائینہ ، بھارت، انڈونیشیاکے بعد پاکستان چاول پیداکرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے لہٰذا دھان کے کاشتکار چاول کی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ پانی کی کمی چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ جو کاشتکار محکمانہ سفارشات پر عمل کرتے ہیں انہیں فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل ہوتاہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ اچھی پیداوار کیلئے ضروری ہے کہ 9،9 انچ کے فاصلے پر 2،2پودے لگائے جائیں اس طرح ایک ایکڑ میں سوراخوں کی تعداد 80ہزار اور پودوں کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھادوں کا بروقت استعمال بھی اشد ضروری ہے کیونکہ زنک اور بوران کی کمی چاول کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں