جامن

پانی کی کمی سے لیف مائنر جامن کے پتوں پر حملہ ، نقصان پہنچا سکتا، ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ پانی کی کمی سے لیف مائنر جامن کے پتوں پر حملہ آو رہوکر اسے نقصان پہنچا سکتاہے .

لہٰذاسخت گرمی و خشک موسم کے باعث باغبان جامن کوپانی کی کمی نہ آنے دیں تاکہ جامن کی پیداوار کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ جوں جوں موسم گرماکی شدت میں اضافہ ہوتاہے اس کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں اضافہ لیف مائنرکے ذریعے جامن کے پتوں کو نقصان پہنچانے کا موجب بھی بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر پانی کی مناسب مقدار فراہم نہ کی جائے تو جامن کی پیداواربری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جامن کو ہر6سے 8دن کے وقفہ سے پانی کی فراہمی جاری رکھنی چاہئیے،

تاہم اگرموسم بہترہو تویہ وقفہ 8سے 10دن بھی کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو مکھیاں‘شہدکی مکھیاں ‘جوئیں اور دوسرے حشرات جامن کی پولی نیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں