فیصل واڈا

پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، فیصل واڈا

کراچی(عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، رواںسال آبی منصوبوں کےلئے 70ارب روپے مختص کئے جن میں سے 24ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں،رواں سال 7منصوبے مکمل ہو جائیں گے آر بی او ڈی ون اور تھری شامل ہیں۔51منصوبوں میں سے 34منصوبے بلوچستان میں تعمیر ہونگے،

جمعرات کو وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی زیر صدارت آبی منصوبوں پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں 112آبی منصوبوں کے فنڈز اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا کہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، 112آبی منصوبوں میں سے 61جاری اور 51نئے منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نئے منصوبوں میں 8ٹینڈرنگ پراسیس اور دیگر منظوری کے مراحل میں ہیں۔ فیصل واڈا نے کہا کہ رواں سال میں 7منصوبے مکمل ہو جائیں گے آر بی او ڈی ون اور تھری شامل ہیں، سندھ اور بلوچستان کی 25لاکھ ایکڑ زمین سیم سے بچائی جا سکیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں