صوفیہ احمد

پارلیمنٹ جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کیلئے سخت قانون سازی کرے ‘ صوفیہ احمد

لاہور(عکس آن لائن )نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میںبچوں اورخواتین سے جنسی زیادتی کا بڑھتاہوا رجحان انتہائی خطرناک ہے جس کیلئے پارلیمنٹ کو سخت قانون سازی کرنا ہو گی ،ایسے واقعات کے متاثرہ لوگ بلکہ پورا خاندان جس کرب سے گزرتا ہے اسے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ ایک انٹرویو میں صوفیہ احمد نے کہا کہ ہمیں ایسے واقعات کی وجوہات تلاش کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی جڑ تک پہنچنے کے لئے مذاکرے کرائے جائیں .

اورلوگوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہوئے ان کی تجاویز کو قانون سازی کا حصہ بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی بیورو کریسی کے بنائے ہوئے قوانین پر صرف ہاتھ کھڑا کرنے کی بجائے اس پر خود ریسرچ کریں اورایسی شقیں تجویز کی جائیں جو معاشرے کے مفادمیں ہوں ۔ صوفیہ احمد نے کہا کہ ہمیں اس نہج پر پہنچنے سے پہلے ایسے اقدامات کرنا کہ ہمارامعاشرہ غیر محفوظ نہ ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں