کپتان بابراعظم

ٹی ٹونٹی میں کوشش کریں گے مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں، بابر اعظم

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستانی ٹیم کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں کوشش کریں گے کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں،پہلے ٹی ٹونٹی میں شاداب خان میسر ٹیم کو نہیں ہوں گے،ہم چاہ رہے ہیں کہ نئے لڑکوں کو زمبابوے کے خلاف کھلائیں ،نوجوان کھلاڑیوں کو کھلا کر کرکٹ اچھی دیکھنے کو ملی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ فیلڈنگ اور فنش کرنے میں ہم نے کافی کام کہا ہے ،نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم میں پرفارمینس کے زریعے آرہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موسیٰ حسنین خوشدل کو ڈومیسٹک کی پرفارمینس پر کھلایا گیا ہے،راولپنڈی کی وکٹ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار ہوتی ہے،ابھی پچ دیکھی نہیں لیکن کل دیکھ کر فیصلہ کریں گے،ٹیم کمبی نیشن میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹی ٹونٹی میں بھی چانس دیا جائے گا،

عبداللہ شفیق کو بھی ٹی ٹونٹی سیریز میں کھلایا جائے گا،مجھے اپنا نہیں بلکہ اب بطور کپتان سوچنا پڑتا ہے،پہلے ٹیم اور اس کے بعد اپنا سوچنا چاہیے،ٹیم کا گول اچیو کرلیا جائے تو اپنا گول بھی اچیو ہو جاتا ہے،شاہین شاہ کئی عرصے سے کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں،شاہین شاہ بہتر سے بہترین ہو رہے ہیں،فاسٹ بولر جتنا کرکٹ کھیلے اتنا اچھا ہے،شاہین شاہ خود چاہتے ہیں کہ میں کھیلتا رہوں۔ انہوںنے کہاکہ شاہین شاہ جب بولنگ کرتے ہیں تو ہمیشہ انجوائے کرتے ہیں،زمبابوے کے پاس تجربہ کار کھلاڑی ہیں اس لیے آسان نہیں لیا جا سکتا،ضروری نہیں کہ نئے لڑکے لائے ہیں تو کھلانا ہی کھلانا ہے انہیں،ٹیم کمبی نیشن کو دیکھتے ہوئے ہم نئے لڑکوں کو کھلائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں