آل پاکستان انجمن تاجران

ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے نظام کو ون ونڈوپر منتقل ،ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے’ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(نمائندہ عکس)آل پاکستان انجمن تاجرا ن کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بزنس ماڈل بنائے بغیر غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کو راغب نہیں کیا جا سکتا ،مختلف اداروں کی جانب سے اختیارات سے تجاوزاور رکاوٹوں کی وجہ سے کسی بھی سطح پر کاروبار کرنے میں بے پناہ رکاوٹیں حائل ہیں ، مجموعی گروتھ کو اوپر لے کر جانے کیلئے کاروبار دوست ماحول ناگزیر ہے اور حکومت اس طرف اپنی توانائیاں صرف کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کومتعدد بار تجاویز دے چکے ہیں کہ تمام ایسوسی ایشنز سے رابطے بڑھائیں جائیں اور معیشت کی ترقی کیلئے تجاویز حاصل کی جائیں ۔حکومت کی ساری توجہ صنعتی اور برآمدی سیکٹر پر مرکوز ہے ۔ ہم ہرگز یہ نہیں کہتے کہ ان شعبوں کو نظر انداز کر دیں لیکن مقامی سطح پر چھوٹے کاروبار ی طبقے کے مسائل بھی سنے جائیں اور ان کا حل نکالا جائے ۔

مقامی تاجروں کی و جہ سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہیں جبکہ خزانے میں سالانہ اربوں روپے کا ٹیکس بھی جمع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے تو ہمیں پاکستان کو بزنس ماڈل بنانا ہوگا کیونکہ بزنس ماڈل دیکھے بغیر سرمایہ کار کبھی بھی اسرمایہ کاری نہیں کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں