ٹیکسٹائل

ٹیکسٹائل کی عالمی برآمدات کا حجم 837 ارب ڈالر سالانہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)ٹیکسٹائل کی عالمی برآمدات کا حجم 837 ارب ڈالر سالانہ ہے۔چین کی ٹیکسٹائل برآمدات 226 ارب ڈالر سالانہ ہیں۔ٹیکسٹائل کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے چین کی برآمدات میں نمایاں کمی متوقع ہے جس سے پاکستان بھرپور استفادہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائلز کی سالانہ عالمی برآمدات 837 ارب ڈالر ہیں جبکہ چین عالمی مارکیٹ میں سالانہ 226 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور چین کا عالمی مارکیٹ میں شیئر 32فیصد ہے جبکہ پاکستان کی کپڑے کی سالانہ برآمدات 13.33 ڈالر ہیں جو ٹیکسٹائل کی عالمی منڈی کے 1.6 فیصد کے مساوی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے چین کے برآمدی آرڈرز بڑی تعداد میں متاثر ہوئے ہیں جس سے پاکستانی برآمد کنندگان استفادہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برآمد کنندگان کو چاہئے کہ موجودہ صورتحال سے استفادہ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں جس سے پاکستان کی ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جاسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں