کپڑے کی برآمدات

ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 3.68 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن )جاری مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 3.68 فیصد اضافہ ہواہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں جولائی تا جنوری 2019-20 کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی ملکی برآمدات کا حجم 8.099 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا جنوری 2018-19 میں برآمدات کا حجم 7.812 ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران کپڑے اور ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات میں 287 ملین ڈالر یعنی 3.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات 2.2 فیصدکے اضافے سے 13.05 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2020 میں ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات 2.25 فیصد کے اضافہ سے 1.16 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.19ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔

بی پی ایس کی تفصیلات کے مطابق جاری مالی سال کے دوران نیٹ ویئرز کی برآمدات میں 6.27 فیصد کا بیڈ ویئر کی برآمدات میں 2.77 فیصداور تیار ملبوسات کی ملکی برآمدات میں 10.84 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں