ای لرننگ کا آغاز

ٹیوٹا کی تاریخ میں پہلی بار ای لرننگ کا آغاز

لاہور(عکس آن لائن) ٹیوٹا کی تاریخ میں پہلی بار ای لرننگ کا آغاز ‘چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ خوشحال پر امن پروگرام پہلے فیز میں 5سو طلبہ کی تربیت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا نیتاریخ میں پہلی بارای لرننگ کا آغاز کر دیا ہے، چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ ای لرننگ پروگرام کے تحت پہلے فیز میں پانچ سو طلبہ کو تربیت دی جائے گی،

ان کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کے تعاون سے طلبا کو مفت آن لائن کورس کرائیں گے، علی سلمان صدیق نے مزید کہا کہ ای کا مرس سپیشلسٹ کا کورس دو ماہ کا ہوگا جس سے طلباء معقول آمدنی کمانے کے قابل ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں