محمد عامر

ٹیم میں کیوں شامل نہیں ہو سکا مصباح صاحب بتا سکتے ہیں، محمد عامر

لاہور(عکس آن لائن) محمد عامر نے کہا ہے کہ ٹیم میں کیوں شامل نہیں ہو سکا مصباح صاحب بتا سکتے ہیں۔ٹویٹر پر صحافی شعیب جٹ نے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سر پر ہے،دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں،فہیم اشرف، وہاب ریاض، سہیل خان اور عماد شامل ہیں، فٹنس مسائل کا شکار نسیم شاہ بھی موجود ہیں، محمد عامر کو منتخب نہ کرنا نا انصافی ہے اس کا جواب دیتے ہوئے پیسر نے کہا کہ مصباح صاحب ہی وجہ بتا سکتے ہیں مگر ٹیم گرین کیلئے میری نیک خواہشات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں