اسلام آباد (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد قومی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کیلئے ہنر اور حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے، نیوزی لینڈ میں ٹیم کی کارکردگی بدترین تھی۔قومی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے پر مبارکباد دی اور کین ولیمسن اور باقی ٹیم کی پرفارمنس کو شاندار کہا۔انہوں نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اچھی فائٹ بیک کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں ایسی کارکردگی دیکھ کر شدید مایوسی ہوئی۔شاہد آفریدی کے مطابق ‘کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ میں رہنے کے لیے ہنر اور حوصلے کی ضرورت ہے،انہوں نے نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بدترین کارکردگی قرار دیا۔خیال رہے کہ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی پاکستان کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے اننگز اور 176 رنز سے شکست دے دی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- علی امین گنڈاپور نے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو 15 دن کا وقت دیدیا
- عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
- ہر سال 75 لاکھ افراد دنیا بھر میں بلند فشار خون کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں،طبی ماہرین
- لڑکیا ں ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیار نہ کریں،ڈیزائنر ماریہ بی
- سپر اسٹار خانز میں سے سب سے زیادہ سلمان خان پسند ہیں،کرن رائو