خواجہ جنید

ٹریننگ کی اجازت، پاکستان میں ہاکی کب بحال ہوگی؟ ہیڈکوچ ہاکی ٹیم خواجہ جنید

لاہور(عکس آن لائن) ہیڈکوچ پاکستان ہاکی ٹیم خواجہ جنید نے کہا ہے کہ موجوہ صورت حال میں ہاکی کی بحالی میں وقت لگ سکتاہے، ایف آئی ایچ نے حالات دیکھتے ہوئے ٹریننگ کی اجازت دی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ہیڈکوچ ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن فائیو اے سائیڈ ایونٹ کا پلان کررہی ہے، فائیواےسائیڈ کے انعقاد کے لیے ہمیں اسٹیڈیم کھلنے کا انتظار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے لاک ڈان کے دوران فٹنس اور مینٹل اسٹرینتھ پر کام کرایا، ہاکی لیجنڈز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر کا انعقاد کیا گیا، اس دوران اہم پہلوں پر تبادلہ بھی خیال ہوا۔

خواجہ جنید کا مزید کہنا تھا کہ سیشن میں اولمپیئن سمیع اللہ نے کھلاڑیوں سے تجربات شیئر کیے اور ٹپس دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کو بھی فائیو اے سائیڈ ایونٹ شروع کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ عالمی سطح پر بھی ہاکی دوبارہ شروع ہوسکے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہاکی کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحالی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ کرکٹ کے میچز بغیر تماشائیوں کے ہوں گے جبکہ مذکورہ حکمت عملی دیگر کھیلوں سے متعلق بھی اپنائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں