ٹرمپ

ٹرمپ کی چین کو پھر کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کی دھمکی

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی صدر نے چین کو کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کی ایک بار پھر دھمکی دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوئے تو چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد ڈیوٹی میں مزید اضافہ کردیا جائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین امریکہ کے ساتھ سمجھوتے کا خواہاں ہے اور اگر بیجنگ ایسا نہ چاہتا تو صورتحال دوسری ہوتی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد ڈیوٹی میں اضافے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ کی وجہ سے امریکہ کو اقتصادی طور پر کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں