نکی ہیلی

ٹرمپ کو صدر کیوں نہیں بننا چاہیے، نکی ہیلی نے بتا دیا

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی سیاستداں و سابق گورنر جنوبی کیرولائینا نکی ہیلی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدارت کی امیدوار نکی ہیلی نے امریکی انتخابات سے قبل اپنی مہم کے دوران ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید تیز کر دی۔نکی ہیلی ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

اب انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بہت بوڑھے ہیں اور وہ ذہنی طور پر صدارت کے عہدے کے لیے فٹ نہیں۔نکی ہیلی نے نیو ہیمپشائر میں ایک میٹنگ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی میں کئی بار میرا ذکر کیا کہ میں نے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل فسادات کے دوران بہتر طریقے سے سیکیورٹی معاملات کو کیوں نہیں سنبھالا۔

نکی ہیلی نے کہا کہ میں 6 جنوری کو واشنگٹن میں نہیں تھی اور نہ ہی میں اس دن میں دفتر میں تھی۔سابق خاتون گورنر نے کہا کہ کیا ہم واقعی دو 80 سال کی عمر کے افراد کو صدر کا الکیشن لڑتے دیکھنا چاہتے ہیں ایسے میں جب ملک میں بدامنی ہو اور دنیا میں آگ لگی ہوئی ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں