پوتین

ٹرمپ کو سیاسی انتقام کے تحت ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،روسی صدر

ماسکو(عکس آن لائن)روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے سابق امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی کھل کر حمایت کی ہے۔انہوں نے موجودہ امریکی انتظامیہ پر ٹرمپ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام عاید کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو آئندہ سال ہونے والے الیکشن میں صدر جوبائیڈن کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی مہم چلانے پر سیاسی ظلم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کریملن جس کے ٹرمپ کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں نے طویل عرصے سے سابق امریکی صدر کا دفاع کیا ہے۔ روس پر امریکا میں ہونے والے الیکشن میں مداخلت کا بھی الزام عاید کیا جاتا ہے۔پوتین نے روس کے مشرق بعید میں واقع ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم سے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ کے ظلم و ستم کے حوالے سے یہ ہمارے لیے اور موجودہ ماحول میں اچھا ہے، کیونکہ یہ امریکی نظام کی خرابی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کے حریف کی طرف سے سیاسی انتقام کیء تحت روا ارکھا گیا ظلم ہے۔صدر پوتین نے مزید کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم کس سے لڑ رہے ہیں۔ سوویت دور میں امریکا کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ امریکی سرمایہ داری کا سفاک چہرہ۔ولادی میر پوتین نے کہا کہ انہوں نے ایسا کیا اور اب جہاز کو دوسری طرف موڑنا کسی نہ کسی طرح بہت مشکل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں