ٹرمپ

ٹرمپ کا 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)سابق امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ نے 2024کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاہے کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں پہلی مرتبہ بھاگا، میں جیتا، پھر میں دوسری بار بھاگا اور میں نے اس سے بہتر کارکردگی دیکھائی، ہمیں دوبارہ ایسا کرنا پڑ سکتا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریر میں ڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں پہلی مرتبہ بھاگا، میں جیتا،

پھر میں دوسری بار بھاگا اور میں نے اس سے بہتر کارکردگی دیکھائی، ہمیں دوبارہ ایسا کرنا پڑ سکتا ہے، ہمیں اپنے ملک کو درست سمت میں گامزن کرنا ہے۔ٹرمپ نے بطور صدارتی امیدوار انتخابی مہم میں حصہ لینے کا واضح انداز میں اعلان نہیں لیکن انہوں نے کہا کہ دوبارہ انتخاب لڑنا ان کے بڑا اعزاز ہوگا اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ہماری قوم تباہ ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں