میئر لندن

ٹرمپ مسلمانوں اور اقلیتوں کے خلاف ہیں، میئر لندن

لندن (عکس آن لائن )لندن کے برٹش پاکستانی مئیر صادق خان نے کہا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقلیتوں اور امریکی اقدار کے بھی خلاف ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صادق خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کورونا کی وبا کے باعث برٹش پاکستانیوں کے انتقال کے خدشات وائٹ کمیونیٹیز کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکا کے سابق صدر بارک اوباما نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایسے شخص ہیں جن کے لیے اس سوال کا جواب دینا بھی مشکل ہے کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو کیا کریں گے۔

اوباما کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو دوبارہ صدر بننے سے روکنا عوام کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں