سندھ ہائیکورٹ

ٹرائل کورٹ کو عذیر بلوچ کیخلاف فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

کراچی(عکس آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ و دیگر کے خلاف 5 مقدمات کا فیصلہ کرنے سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے عدالت نے ٹرائل کورٹ کو کیسز کا فیصلہ کرنے سے روکنے سے متعلق حکم امتناع میں توسیع کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو عذیر بلوچ و دیگر کے 5 کیسز کا فیصلہ ایک ماہ تک کرنے سے روک دیا۔ عدالت کیس میں نامزد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ جن گواہان کے بیانات قلم بند نہیں کیے جارہے ہیں انکے ناموں کی فہرست کہاں ہے؟،اسپیشل پراسکیوٹر رینجرز نے کہا کہ وہ ٹرائل کورٹ میں جمع ہے۔عدالت نے کہاکہ 7 سال میں 10 گواہان گواہان کے بیانات قلم بند نہیں ہوسکے ہیں؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کے وکلا نہیں آتے ہیں جس کی وجہ سے گواہان کے بیانات قلم بند نہیں ہوپاتے۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں