بین ڈنک

ٹاپ ٹو میں فنش کر کے فائنل کھیلنا ہے اور ٹرافی اٹھانا ہے، بین ڈنک

ابو ظہبی(عکس آن لائن)پاکستان سپْر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی بیٹسمین بین ڈنک نے کہا ہے کہ گزشتہ سیزن میں بھی ٹرافی اٹھانے کے قریب تھے اس مرتبہ مزید آگے جائیں گے، ہمیں ٹاپ ٹو میں فنش کر کے فائنل کھیلنا ہے اور ٹرافی اٹھانا ہے۔لاہور قلندرز میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے، ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہا ہے اور میری بھی کوشش ہے کہ میں اپنا حصہ ڈالوں۔بین ڈنک نے کہا کہ پی ایس ایل سخت ٹورنامنٹ ہے، ہر ٹیم اچھے کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ وابستگی ہو چکی ہے، لاہور قلندرز کے ساتھ میرا دوسرا سیزن ہے اور زیادہ تر وہی کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ کھیل چکا ہوں۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کھیلنے کے بعد لمبا قرنطینہ کرنا پڑا، اس مرتبہ پھر کھیل رہا ہوں۔اْنہوںنے کہاکہ لاہور قلندرز میں ہم ایک دوسرے کے قریب ہو چکے ہیں، محنت کر رہے تاکہ ٹرافی اٹھائیں۔بین ڈنک نے افغان کرکٹر راشد خان کے حوالے سے کہا کہ راشد خان ٹاپ کلاس بولر ہیں، وہ کئی ٹیموں کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ راشد خان کی کارکردگی میں تسلسل پایا جاتا ہے، ان کا ٹیم میں ہونا مفید ہوتا ہے۔بین ڈنک نے کہا کہ ہم لکی ہیں کہ راشد خان لاہور قلندرز میں ہمارے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں